سندھ ہائیکورٹ کاپیٹرولیم کمپنی کےاکاؤنٹس سیل کرنےکاحکم

0
12

سندھ ہائیکورٹ نےپیٹرولیم کمپنی کےاکاؤنٹس سیل کرنےکاحکم جاری کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سےنیشنل بینک سمیت 18بینکوں کےصدرکوخط لکھا گیا۔
خط میں کہاگیاکہ عدالت نے12اکتوبر2021کواکاؤنٹس کےکریڈیٹ بیلنس کوبینک سےنکالنےیامنتقلی سے روکاتھا،نجی پیٹرولیم کمپنی کےاکاؤنٹس سےرقم نکالی یامنتقل نہ کی جائے،سندھ ہائیکورٹ نےخط بزنس اینڈپراپرٹی کورٹس آف انگلینڈ اینڈوہیلزکےفیصلےپرعمل کیلئےارسال کیا۔
خط کےمتن میں کہاگیاکہ رقم کےتنازع کےحل کیلئے19جنوری 2018کو سیٹلنٹ ایگریمنٹ کےتحت معاہدہ ہواتھا،مفاہمت کےنتیجےمیں عدالت نے پیٹرولیم کمپنی کو95لاکھ ڈالرزاداکرنےکاپابندکیاتھا،ادائیگی میں تاخیرپر 6فیصد سالانہ کی شرح سےمزیدادائیگی کاحکم دیاتھا۔

Leave a reply