سندھ : میٹرک 30 مارچ اور انٹر کے امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں گے

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب شروع ہوں گے ؟ تمام تر تفصیلات سامنے آ گئیں ۔
سندھ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز عید الفطر کے بعد 30 مارچ سے ہوگا، جبکہ دسویں جماعت کے نتائج یکم جون تک اور نویں جماعت کے نتائج 15 جون تک جاری کیے جائیں گے۔اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں گے، انٹر سال دوم کے نتائج 15 جون اورسال اول کے نتائج 30 جون تک جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلے محکمہ تعلیم سندھ کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے، جس کی صدارت وزیر تعلیم سید سردارعلی شاہ نے کی، اجلاس میں وزیر یونیورسٹیزاینڈ بورڈزاسماعیل راہو، سیکریٹری بورڈزعباس بلوچ اورسیکریٹری سکول ایجوکیشن نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران آٹھویں جماعت تک کے امتحانات معمول کے مطابق مارچ میں ہونگے، جبکہ سندھ میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔















