سنگاپور میں دنیا کا انوکھا قانون، زمین پر گرے آم کو اٹھانے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

سنگاپور میں سڑک کنارے درختوں سے پھل توڑنے یا زمین پر گرے آم اٹھانے پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں مقیم بھارتی نژاد ڈیجیٹل کریٹر پریانکا سنہا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں سڑک کنارے موجود آم کے درخت اور زمین پر گرے آم دکھائے گئے۔
ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ سنگاپور میں عوامی مقامات پر لگے پھل دار درختوں سے پھل توڑنا یا زمین پر گرے پھل اٹھانا قانوناً جرم سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ درخت حکومتی ملکیت ہوتے ہیں۔
ان کے مطابق اگر کوئی شخص زمین پر گرے آم اٹھانے یا درخت سے پھل توڑنے کی کوشش کرے تو اسے 5 ہزار سنگاپورین ڈالر تک جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 10 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد بنتا ہے۔
پریانکا سنہا کا کہنا تھا کہ سنگاپور کے قوانین عوامی املاک کے تحفظ کیلئے نہایت سخت ہیں اور اسی وجہ سے ایسے اقدامات پر بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
26نومبراحتجاج:عمرایوب کوعدالت سےریلیف مل گیا
اپریل 8, 2025 -
تبدیلی غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہوگی
جون 25, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














