گلوکارہ عابدہ پروین نےزندگی کی 72بہاریں دیکھ لیں

0
6

صوفی موسیقی کی ملکہ عابدہ پروین نے زندگی کی72 بہاریں دیکھ لیں۔
عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین 20 فروری 1954 کو سندھ کےشہرلاڑکانہ میں پیدا ہوئیں۔
گلوکارہ عابدہ پروین کوصوفی موسیقی کی ملکہ کہا جاتا ہے اور وہ صوفیانہ کلام کو عالمی سطح پر روشناس کروانے میں پیش پیش رہی ہیں۔
انہیں موسیقی میں گراں قدر خدمات پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز، ہلالِ امتیاز اور ستارہ امتیاز جیسے اعلیٰ ترین شہری اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔
واضح رہےکہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے بارے میں کچھ غلط افواہیں گردش کر رہی تھیں، جن کی ان کی بیٹی اور ٹیم نے سختی سے تردید کی اور بتایا کہ وہ مکمل طور پر خیریت سے ہیں۔

Leave a reply