کیارواں سال 2026 میں سمارٹ فونز ختم ہو جائیں گے؟

0
21

کیارواں سال 2026 میں سمارٹ فونز ختم ہو جائیں گے؟ماہرین ِ ٹیکنالوجی نے حیران کن پیشگوئی کردی۔
تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی خصوصاً مصنوعی ذہانت کی غیر معمولی ترقی نے سمارٹ فونز کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ ڈیوائس جو کبھی ذاتی اور پورٹیبل ٹیکنالوجی کی پہچان سمجھی جاتی تھی، اب ممکن ہے کہ رواں سال یا آئندہ چند برسوں میں اپنی موجودہ شکل میں غیر متعلق ہو جائے۔ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ تاثر تیزی سے پھیل رہا ہے کہ 2026 وہ سال ہو سکتا ہے، جب سمارٹ فونز اپنی افادیت کھونے لگیں اور اس کی سب سے بڑی وجہ مصنوعی ذہانت ، نئے اورزیادہ قدرتی انٹرفیسز پر مبنی ڈیوائسز کا ظہور ہے۔
ٹرو وینچرز (True Ventures) کے شریک بانی جان کالاہین کے مطابق سمارٹ فونز پر ہمارا انحصار بہت جلد نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔
ذہن نشین رہے کہ ٹرو وینچرز گزشتہ کئی برسوں سے ایسے متبادل حل تلاش کر رہا ہے، جن میں ایک نمایاں مثال سینڈبار نامی وائس ایکٹیویٹڈ انگوٹھی ہے، جو آواز کے ذریعے خیالات محفوظ اور منظم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Leave a reply