اعتکاف کےدوران سیگریٹ پیناجائزہےیانہیں؟

سوال:اعتکاف کےدوران سیگریٹ پیناجائزہےیانہیں؟
جواب: معتکف کا مسجد میں سگریٹ، بیڑی وحقہ پینا جائز نہیں ہے۔
تفصیلات کےمطابق روزہ ہربالغ مسلمان مردوخواتین پرفرض ہے،روزہ صبراوربرداشت کادرس دیتےہے۔20ویں رمضان غرب آفتاب سےقبل ہزاروں فرزندان اسلام اعتکاف بیھٹتےہیں۔
رسول اللہ ﷺ نے تو کچی پیاز ، لہسن یا کوئی بدبو دار چیز کھاکر مسجد میں آنے سے منع فرمایا: ترجمہ: ’’ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص اس ترکاری یعنی لہسن کو کھائے، وہ اس وقت تک ہماری مسجد کے قریب نہ آئے، جب تک اُس کے منہ سے بدبو نہ چلی جائے، (صحیح مسلم :1136)‘‘۔















