پہاڑوں پر برفباری ،میدانی علاقوں میں دھنداور یخ بستہ ہواؤں کا راج

پہاڑوں پر برفباری ،میدانی علاقوں میں دھندو یخ بستہ ہواؤں کا راج ، ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم جانے کے بعد یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سکردو، استور، ہنزہ اور دیگر سیاحتی مقامات پر درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ دیوسائی، کاغان اور ناران کے پہاڑوں پر ہونیوالی برفباری کے باعث ہر طرف سفیدی چھا گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔















