سہیل احمدکامزاحیہ فنکاراللہ رکھاپیپسی کےانتقال بارےبڑاانکشاف

0
4

اداکار و کامیڈین سہیل احمد نے مرحوم مزاحیہ فنکار اللّٰہ رکھا عرف پیپسی کی اچانک وفات سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایاکہ اللّٰہ رکھا اپنی بیٹی کی گھریلو زندگی کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
اداکار کے مطابق ان کے داماد کا رویہ انتہائی تکلیف دہ تھا جبکہ وہ بار بار مالی مطالبات بھی کرتا رہتا تھا، اس نے ان کی بیٹی پر تشدد بھی کیا، اللّٰہ رکھا اکثر کہتے تھے کہ داماد کے مطالبات پورے کرنا اب ان کے لیے ناممکن ہو گیا ہے۔
سہیل احمد نے بتایا جب ہم اللّٰہ رکھا کی تدفین کر رہے تھے تو ایک نوجوان میرے پاس آیا اور بتایا کہ اسی روز ان کی بیٹی کو طلاق ہو گئی تھی، یہ سن کر مجھے شدید صدمہ پہنچا۔

Leave a reply