چیلنجزکاحل باہمی اعتماد،تعاون اوراجتماعی کوششوں سےہی ممکن ہے، وزیراعظم

0
16

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ چیلنجزکاحل باہمی اعتماد،تعاون اوراجتماعی کوششوں سےہی ممکن ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاسارک چارٹرڈےکی چالیسویں سالگرہ پرپیغام میں کہنا تھاکہ سارک چارٹرڈےکی چالیسویں سالگرہ پرتمام رکن ممالک کو مبارکباد دیتاہوں،یہ دن جنوبی ایشیامیں امن ،ترقی اورخوشحالی کےمشترکہ عزم کی یاد دلاتا ہے،چالیس برس قبل سارک کی بنیادرکھی گئی،مقصدمکالمےکافروغ تھا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بدقسمتی سےعلاقائی اورسیاسی عوامل کےباعث یہ مقاصدنہیں ہونگے،سارک نےرکن ممالک کےدرمیان بامعنی تعاون کیلئے بھرپورمعاونت کی، جنوبی ایشیامیں اقتصادی اورعوامی روابط کی اہمیت کہیں زیادہ ہے،خط غربت ،موسمیاتی تبدیلی اورفوڈسیکیورٹی جیسےچیلنجز کاسامنا کررہاہے ،چیلنجز کاحل باہمی اعتماد،تعاون اوراجتماعی کوششوں سےہی ممکن ہے۔

Leave a reply