دوسراون ڈے:جنوبی افریقہ نےپاکستان کو8وکٹوں سے ہرا کرسیریز 1-1 سے برابرکرلی

3میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نےپاکستان کو8وکٹوں سےہراکرسیریز1-1سے برابر کرلی۔
فیصل آبادکےاقبال سٹیڈیم میں کھیلےگئے3ون ڈےمیچزکی سیریزکےدوسرےمیچ میں پاکستان کےکپتان شاہین شاہ آفریدی نےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاگرین شرٹس نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز اسکور کیے۔جنوبی افریقہ نےہدف با آسانی 40.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغازفخرزمان اورصائم ایوب نےکیا،جوکہ کامیاب نہ رہے،اوپنرفخرزمان بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے جبکہ مایاناز بلے باز بابراعظم صرف 11سکورکےمہمان ثابت ہوئے،پھرمحمدرضوان 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
3 وکٹیں جلدگرنے کے بعد سلمان علی آغا اور صائم ایوب نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور شراکت داری قائم کرتے ہوئے دونوں بیٹرز نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ صائم ایوب 53رنزبناکروکٹ گنوابیٹھےجبکہ سلمان آغا69رنزپرپویلین لوٹے۔
حسین طلعت 10 کے سکور پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔محمد نوازنے 59 رنزکی اننگزکھیلی۔پھرفہیم اشرف 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی اننگز:
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی زورزی نے 76 رنزکی اننگزکھیلی جبکہ پری ٹوریس 46 رنز بناکرپویلین لوٹے، کوئنٹن ڈی کوک 123 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔اس کے علاوہ میتھو بریٹزکے 17 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔
دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی کامیابی کے بعد 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2وکٹوں سےشکست دی تھی۔سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ ہفتہ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔















