جنوبی کوریامیں انٹری ٹیسٹ :دارالحکومت سیؤل مکمل طورپرجام

جنوبی کوریامیں انٹری ٹیسٹ کے دوران دارالحکومت سیئول کومکمل طورپرجام کردیاگیا پروازیں معطل اور مارکیٹ تاخیر سے کھلی۔
جنوبی کوریا کی حکومت نے انٹری ٹیسٹ کے موقع پر دارالحکومت سیئول میں مکمل طور پر نقل و حرکت محدود کر دی۔
اس اقدام کا مقصد طلبہ کو بغیر کسی شور اور خلل کے امتحان دینے کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنا تھا۔
سیئول میں پروازوں کی لینڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی، جبکہ اسٹاک مارکیٹ کا آغاز بھی ایک گھنٹہ تاخیر سے ہوا۔















