پاکستانی خلائی ادارے کی جانب سے سپیس 4 کلائمیٹ انیشیٹو کا آغاز

پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے سپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سپیس 4 کلائمیٹ انیشیٹو کا آغاز کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، سپارکو نے سپیس 4 کلائمیٹ انیشیٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد خلائی ٹیکنالوجی سے موسمیاتی صورتحال اور عملی اقدامات کو بہتر بنانا ہے۔ یہ منصوبہ سے مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم سیٹیلائٹ ڈیٹا اور جغرافیائی تجزیے میں مدد فراہم کرے گا، سیٹیلائٹ ڈیٹا پالیسی سازوں اور محققین کیلئے قابل عمل تجزیے میں مدد ملے گی۔
یہ پلیٹ فارم ماحولیاتی آلودگی، گرین ہاؤس گیسز، جنگلات اور گلیشیرز کی نگرانی کرے گا۔اس کے علاوہ اس منصوبے کے تحت ساحلی تبدیلیوں، دریائی نظام اور زمین کےاستعمال کی نگرانی میں بھی مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ آب وہوا سے پیدا ہونیوالے خطرات کو بھی ٹریک کرے گا،نیز سیلاب، خشک سالی، گرمی کی لہریں اور سطح سمندر میں اضافے کی نگرانی بھی کرے گا۔















