
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر پاکستان مقرر ہوگئے، کابینہ ڈویژن نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری بیرونِ ملک دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی ملک سے باہر ہیں۔ صدرِ مملکت کی بیرونِ ملک موجودگی کے دوران عموماً چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں، تاہم چیئرمین سینیٹ کی عدم موجودگی کے باعث یہ ذمہ داریاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو سونپی گئی ہیں۔
صدرِ مملکت کی واپسی تک سردار ایاز صادق قائم مقام صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔















