مخصوص نشستوں کاکیس:جسٹس مندوخیل کااکثریتی فیصلےپرجزوی اپیلیں منظور کرنےکافیصلہ جاری

0
5

جسٹس جمال مندوخیل نےمخصوص نشستوں کےکیس میں اکثریتی فیصلےپرجزوی اپیلیں منظور کرنےکافیصلہ جاری کردیا۔
فیصلےمیں جسٹس جمال مندوخیل نے41نشستیں سنی اتحادکونسل کاحق قرار دے دیں،اُنہوں نےمخصوص 39نشستوں پراپنااصل فیصلہ برقراررکھا۔جسٹس جمال مندوخیل نے41نشستوں پراکثریتی فیصلےکونظرثانی میں تبدیل کردیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نےفیصلےمیں کہاکہ 41نشستوں کےمعاملےمیں اکثریتی فیصلہ درست نہیں، 41امیدواروں کوآزادقراردینےکااختیارعدالت کےپاس نہیں تھا،41نشستوں سےمتعلق فیصلہ آئین اورحقائق سےمطابقت نہیں رکھتا۔
فیصلےمیں مزیدکہاگیاکہ عدالت کسی امیدوارکی سیاسی وابستگی تبدیل نہیں کرسکتی، 41امیدواروں کامعاملہ عدالت کےسامنےزیرالتوانہیں تھا،41امیدواروں کےبارےمیں اکثریتی فیصلہ اختیارسےتجاوزتھا۔
خیال رہےکہ 12صفحات پرمشتمل فیصلہ جسٹس جمال مندوخیل نےتحریرکیا۔
واضح رہےکہ جسٹس منصورعلی شاہ کےاکثریتی فیصلےمیں41امیدواروں کوآزادقرار دیا گیا تھا۔

Leave a reply