موٹر وے پر سفر کرنیوالوں کیلئے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری

0
9

دھند کے پیش نظرموٹر وے پر سفر کرنیوالوں کیلئے اہم خبر،موٹر وے پولیس نے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے پیشِ نظر مسافروں کیلئے تفصیلی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے قومی شاہراہوں اور موٹر وے پر حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔شدید دھند کی صورت میں متعلقہ موٹروے سیکشنز کو مسافروں کی حفاظت کیلئے عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان ہی سفر مکمل کریں اور رات کے وقت غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔
ترجمان موٹروےپولیس کابتاناہےکہ سفر کے دوران ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں، وائپرز درست حالت میں رکھیں، اگلی گاڑی سے معمول سے زیادہ فاصلہ رکھیں اور ہائی بیم لائٹس کا استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ اس سے حدِ نگاہ مزید کم ہو جاتی ہے۔
ترجمان کے مطابق مسافر سفر شروع کرنے سے قبل تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے ہیلپ لائن نمبر 130، ایف ایم 95 ریڈیو اور سوشل میڈیا استعمال کریں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی جانیں اور مال محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ موٹروے پولیس کی ٹیمیں 24 گھنٹے چوکس ہیں اور ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply