نجی سکول میں اسپورٹس گالا کا انعقاد، پرنسپل نگہام حفیظ نےطلبہ کی حوصلہ افزائی کی

0
57

نجی سکول میں اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ،جس میں پرنسپل نگہام حفیظ نےطلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
نجی سکول لاہور میں طلبہ کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک رنگا رنگ اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس اسپورٹس گالا میں سکول کی پرنسپل نگہام حفیظ نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
پرنسپل نگہام حفیظ کا کہنا تھا کہ کھیل طلبہ کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور صحت مند سرگرمیاں تعلیمی کامیابی کے لیے ناگزیر ہیں۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی کاشف روف نے اسپورٹس گالا کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکول میں ہم نصابی سرگرمیوں کو تعلیم کے ساتھ برابر اہمیت دی جاتی ہے تاکہ طلبہ خوداعتماد اور متحرک شہری بن سکیں۔
پروگرام میں طلبہ نے مختلف کھیلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا، جن میں کراٹے، جمناسٹکس، بیلون ریزنگ، ایروبک اور مختلف ریسز شامل تھیں۔ طلبہ کی شاندار کارکردگی نے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
آخر میں کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

Leave a reply