دوسرےون ڈےمیں سری لنکاکوشکست دیکرپاکستان نےسیریزجیت لی

0
11

دوسرےون ڈےمیچ میں پاکستان نےمایانازبلےبازبابراعظم کی سنچری کےباعث سری لنکاکوشکست دےکرسیریز2-0سےاپنےنام کرلی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئے3میچزکی سیریزکےدوسرےمیچ میں پاکستان کےکپتان سلمان آغا نےٹاس جیت کرمہمان ٹیم کوپہلےبیٹنگ کرنےکی دعوت دی۔کپتان شاہین آفریدی کی جگہ سلمان آغانےقومی ٹیم کی قیادت کی مہمان ٹیم نےپہلے کھیلتےہوئے 49اوورزمیں289رنزبنائےجبکہ پاکستان نےیہ ہدف 2وکٹوں کےنقصان پرباآسانی حاصل کرلیا۔ یوں سیریز میں بھی 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔
سری لنکاکی اننگز:
سری لنکا کےپہلےچارکھلاڑی 98سکورکےمجموعےپرپویلین لوٹ گئےجبکہ پانچویں وکٹ پر سمارا وکرما اور جینتھ لیانگے نے 61 رنز جوڑے، وکرما 42رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پھر لیانگے اور مینڈس نےذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کیا،دونوں نے 73 رنز کی شراکت سے ٹیم کو سنبھالا دیا، مینڈس 44رنز بناکر میدان سے باہر گئے، لیانگے نے 54رنز کی اننگز کھیلی۔
آخری اوورز میں ونندو ہسارانگا نے 37 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 8 وکٹ پر 288رنز تک پہنچانے میں مدد ددی او وہ 37رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرارا حمد اور حارث رؤف نے تین، تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اورفخرزمان نےاننگزکاآغازکیا،صائم ایوب 33رنزبناکرپویلین لوٹ گئے،جبکہ فخرزمان 78رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔پھرمایانازبلےبازبابراعظم اورمحمدرضوان نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا،دونوں نےٹیم کوفتح دلوئی ۔ دونوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 49 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور یوں سیریز میں بھی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔
بابر اعظم 102 اور محمد رضوان 51 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
خیال رہےکہ آج کےمیچ میں شاہین آفریدی کی جگہ سلمان آغاٹیم کی قیادت کررہےتھےجبکہ قومی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی تھیں،جس میں شاہین آفریدی اورفہیم اشرف کی جگہ ابراراحمداوروسیم جونیئرکوٹیم میں شامل کیاگیاتھا۔
واضح رہےکہ پہلےون ڈےمیچ میں بھی گرین شرٹس نےمہمان ٹیم کو6رنزسےشکست دی تھی۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave a reply