ٹی ٹوئنٹی سیریز:تیسرےمیچ میں سری لنکاکےہاتھوں پاکستان کوشکست،سیریزبرابر

0
9

ٹی ٹوئنٹی سیریزکےتیسرےمیچ میں پاکستان کوسری لنکاکےہاتھوں14رنزسے شکست سے سیریز برابر ہوگئی۔
دمبولامیں کھیلےگئےٹی ٹوئنٹی سیریزکےتیسرےاورآخری میچ میں پاکستان کےکپتان سلمان علی آغانےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا،بارش کےباعث میچ12،12اوورزتک محدودکیاگیا، میزبان سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 160رنزبنائے۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 12 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنزپرڈھیرہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے داسن شاناکا 34 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، کوشال مینڈس 30، دھننجایا ڈی سلوا 22 ، چارتھ اسالنکا 21 اور کامل مشارا نے 20رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغانے45رنزکی شانداراننگزکھیلی اور نمایاں رہےجبکہ محمد نواز 28 رنزبنانےمیں کامیاب ہوئے۔خواجہ نافع 26رنز بنا کرپویلین لوٹےاورصاحبزادہ فرحان 9سکورکےمہمان ثابت ہوئے۔ اور شاداب خان نے6 اور عثمان خان نے 1رن بنایا۔
واضح رہےکہ پاکستان نےپہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان سری لنکاکو6وکٹوں سےشکست دی تھی جبکہ سیریزکادوسرامیچ بارش کی نذرہوگیاتھاجس کی وجہ سےدونوں ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ مل گیاتھا اور تیسرےمیچ میں پاکستان کوشکست ہونےپرسیریزبرابرہوگئی۔

Leave a reply