سری لنکا کی فٹز ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

0
5

سری لنکا کی فٹز ایئر نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ماہرین کے مطابق نئی ایئرلائن کی آمد سے نا صرف مسافروں کو مزید سہولیات میسر آئیں گی، بلکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، جو ایوی ایشن شعبے کیلئے مثبت پیشرفت ہے۔خطے میں کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستان کے ایوی ایشن شعبے پر غیرملکی ایئرلائنز کا اعتماد بڑھنے لگا اور ایک اور بین الاقوامی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سری لنکا کی ایئرلائن فٹز ائیر نے یکم اپریل سے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی مرحلے میں ایئرلائن کولمبو اور لاہور کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی۔
حکام کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فٹز ایئر کو پاکستان میں فضائی آپریشن کی باقاعدہ اجازت دیدی ہے، جبکہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ سلاٹس بھی الاٹ کر دیے گئے ہیں۔
ایئرلائن بدھ اور ہفتہ کے روز پروازیں آپریٹ کرے گی اور اس کیلئے جدید ایئربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

Leave a reply