
گورنراسٹیٹ بینک نےشرح سودساڑھے 10 فیصدپربرقراررکھنےکااعلان کردیا۔
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کاکہناتھاکہ شرح سودساڑھے 10 فیصد پر برقرار رہےگی،زرمبادلہ ذخائرمیں بہتری آرہی ہے،درآمدات بڑھ رہی ہیں ۔
گورنراسٹیٹ بینک کامزیدکہناتھاکہ جی ڈی پی گروتھ کاتفصیلی جائزہ لیاگیا،رواں مالی سال مہنگائی 7فیصدسےاوپرجاسکتی ہے،ایکسٹرنل اکاؤنٹس میں تبدیلیوں کاجائزہ لیاگیا۔
اُن کاکہناتھاکہ کہ ایگری کلچر کی گروتھ اِس سال بہتر رہے گی، ملکی برآمدات میں کمی واقع ہوئی مگر ترسیلات زر کے نمبرز میں بہتری آئی ہے، سال 2026 میں ملکی افراط زر کی شرح 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی۔
گورنرسٹیٹ کا کہنا تھا کہ افراط زر کی شرح رواں سال کچھ مہینوں میں 7 فیصد سے زیادہ بھی رہ سکتی ہے، ملکی درآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صفر سے 1 فیصد کے درمیان رہے گا، رواں سال ملکی درآمدات 8 فیصد بڑھ سکتی ہیں اور برآمدات 6 فیصد کم ہو سکتی ہیں۔
محمد جمیل نے کہا کہ بڑی صنعتوں کی ترقی گزشتہ آٹھ ماہ سے بہتر ہوکر 10 فیصد سے اوپر جا چکی ہے، فصلوں کی بہتر پیداوار اور سیلاب کی محدود تباہ کاریوں سے زرعی نمو رواں سال بہتر رہے گی، ملکی جی ڈی پی گروتھ رواں سال 3.75 سے 4.75 فیصد کے درمیان رہے گی۔















