سٹیٹ بینک نےنئےکرنسی نوٹ متعارف کروانےکی تیاری کرلی

0
60

نئے پاکستانی نوٹ تیار، سٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار،پاکستان میں نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، تاہم حتمی ڈیزائن کی منظوری کیلئےسٹیٹ بینک آف پاکستان کو وفاقی حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔
میڈیا ذارئع کے مطابق سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ جدید اور موثر سکیورٹی فیچرز سے آراستہ ہوں گے، تاہم اب تک نوٹوں کے حتمی ڈیزائن موصول نہیں ہوئے۔
حکام کے مطابق جیسے ہی منظوری ملے گی، نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی میں کم از کم دو ماہ کا وقت درکار ہوگا، جبکہ اس مقصد کیلئے جدید مشینری پہلے ہی دستیاب ہے۔
سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے سینئر منیجر پرنٹنگ عامر شمس کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک اور سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے درمیان نئےکرنسی نوٹوں کی چھپائی سے متعلق مشاورت ہو چکی ہے۔ نئے کرنسی نوٹ مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے یا تمام مالیتوں کے نوٹ ایک ساتھ متعارف کروائے جائیں گے، اس حوالے سے فیصلہ سٹیٹ بینک میں زیر غور ہے، تاہم غالب امکان یہی ہے کہ سٹیٹ بینک رواں سال نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کیلئے باضابطہ ٹائم لائن جاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کا باضابطہ آرڈر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی دیا جائے گا۔ دوسری طرف سٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کر کے حکومت کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کی صورت میں 2026 کے آخری مہینوں میں نئے ڈیزائن والی کرنسی کا اجرا ممکن ہو سکتا ہے۔

Leave a reply