اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کااجلاس طلب:شرح سودبرقراررہنےکاامکان

اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کااجلاس آج ہوگا،شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہنےکا امکان ہے۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کےاجلاس کی صدارت گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدکریں گے، اجلاس میں معاشی حالات ،بیرونی قرضہ اوردیگراہم اشاریوں پرغور کیا جائےگا،مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود میں تبدیلی یابرقراررکھنےکافیصلہ کرےگی۔
ماہرین کاکہناہےکہ افراط زرکےخطرات کےباعث شرح سود11 فیصد پر برقرار رہنےکاامکان ہے،سیلاب کےبعدخوراک اورٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں عدم استحکام تاحال برقرارہے۔
ماہرین کابتاناہےکہ اسٹیٹ بینک نےاکتوبر2025میں بھی شرح سودکو برقرار رکھاتھا،نئےمالی سال کے آغازسےپالیسی ڈسکاؤنٹ ریٹ برقرارہے۔















