اسٹیٹ بینک کاشرح سودبرقراررکھنےکااعلان

اسٹیٹ بینک نےشرح سود10.5 فیصد برقراررکھنےکااعلان کردیا۔
گورنراسٹیٹ بینک کی زیرصدارت اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا،جس میں شرح سود 10.50 فیصد پر برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔شرح سودکو تین ماہ کے لیے برقراررکھنےکافیصلہ کیاگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اورمہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے،فروری 2026میں مہنگائی 7فیصدرہی ہے،فروری 2026میں پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ121ملین ڈالرسرپلس رہا۔















