
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا اس طرح کل ذخیرہ اب 21.44 ارب ڈالر ہوگیا۔
مرکزی بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 25 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 21 ارب 43 کروڑ 92 لاکھ ڈالر (21.439 ارب ڈالر) تک پہنچ گئے ہیں جو اس رپورٹ شدہ مدت میں بلند ترین سطح ہے۔
مرکزی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ 25 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 39 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 21,439.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔















