
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ کاروبارمیں آسانی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئےاقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملکی صنعتی ترقی پرقائم نجی شعبےکی کمیٹی کا پہلا جائزہ اجلاس منعقدہوا،جس میں صنعتی ترقی کےحوالےسےسفارشات پیش کی گئیں،وزیراعظم نےسفارشات کاخیرمقدم کیا۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ معاشی ترقی، روزگارکی فراہمی ،آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کےبغیرممکن نہیں،ملکی صنعتی ترقی کیلئے نجی شعبےکی تجاویزکلیدی اہمیت رکھتی ہیں،تاجروں کی جانب سےصنعتی ترقی کیلئے تجاویزتیارکی گئیں،جولائق تحسین ہیں، وتجاویز کا بغورمشاہدہ کرکےعملدرآمدکالائحہ عمل تیارکیاجائےگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستانی کاروباری برادری نےمشکل وقت میں حکومتی پالیسیوں کاساتھ دیا،پاکستانی کاروباری برادری نےملک کومعاشی بحرانوں سے نکالنےمیں معاونت کی،کاروبارمیں آسانی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں،اللہ کےفضل وکرم سےملکی معاشی سمت بہتراور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،ملکی ترقی کیلئےہمیں مزیدمحنت کرنی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ان تجاویزکوقومی پالیسی فریم ورک میں شامل کرنےکی ہدایت کی اورمتعلقہ حکام کوان پرعملدرآمدکیلئےتفصیلی جائزئےکی ہدایت بھی کی۔















