اسلام آباد:ضلع کچہری کے سامنےخودکش دھماکا،12افرادجاں بحق،27زخمی

اسلام آبادکےجی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور27زخمی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکےجی الیون سیکٹر کی کچہری کے سامنے تقریباًساڑھے بارہ بجےزورداردھماکاہوا۔ جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ دہشتگردموٹرسائیکل پرسوارہوکرپولیس کی گاڑی کےقریب پہنچا، اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
ذرائع کابتاناہےکہ ابتدائی رپورٹ کےمطابق دھماکےکےباعث تین گاڑیوں کونقصان پہنچاہےجس میں دو گاڑیاں پرائیوٹ اورایک پولیس کی گاڑی ہے۔ جائے وقوعہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور27 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہیں۔
دھماکےکےبعداسلام آبادکےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،دھماکے کے زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔















