سکھر:میٹرک امتحان میں دوست کی جگہ پرچہ دینےوالی لڑکی پکڑی گئی

0
4

سکھرمیں میٹرک امتحان میں دوست کی جگہ پرچہ دینےوالی لڑکی کوپکڑکرباہرنکال دیاگیا۔
سکھر میں میٹرک کے امتحانات کے دوران ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک طالبہ اپنی دوست کی جگہ انگلش کا پرچہ دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔ امتحانی عملے نے شک ہونے پر جب امیدوار کی شناخت کی پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ کمرہ امتحان میں موجود لڑکی اصل امیدوار نہیں ہے۔مذکورہ لڑکی اپنی سہیلی کی مدد کرنے کی غرض سے اس کی جگہ پرپرچہ حل کرنے آئی تھی۔
اسسٹنٹ کنٹرولر کے مطابق سکھر تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام میٹرک امتحانات کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں پرچہ دینے والی ایک طالبہ کو نقل کرتے ہوئے پکڑ کر امتحانی مرکز سے باہر نکال دیا گیا، جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ایک اور گورنمنٹ سکول میں 23 طلبہ نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے، جن کے خلاف کاپی کیس درج کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply