سپارکو نےرواں سال پنجاب میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کاڈیٹاجاری کردیا

سپارکو نےرواں سال پنجاب میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کاڈیٹاجاری کردیا ۔
سپارکوکےمطابق رواں سال پنجاب کےاضلاع میں ماحولیاتی ضابطوں کی خلاف ورزیوں کاسکور294رہا، جدیدمشینوں سےبغیرآگ لگائے64میں سے36لاکھ ایکڑاراضی پرکاشت ہوچکی ،رواں سال پنجاب میں فصل کی باقیات جلانے میں 65فیصدکمی ریکارڈکی گئی۔
سپارکو کےمطابق ریسرچ کمیشن نےسالانہ رپورٹ میں گزشتہ اوررواں سال کےواقعات کاموازنہ کیا ،گزشتہ سال پنجاب کےمختلف اضلاع میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کاسکور838تھا۔















