سپریم کورٹ کاججزروسٹراورکازلسٹ جاری،آئندہ ہفتےکیلئے3بینچ تشکیل

سپریم کورٹ کاججزروسٹراورکازلسٹ جاری،آئندہ ہفتےکےلئے3بینچ تشکیل دےدئیےگئے۔
کازلسٹ کےمطابق آئندہ ہفتےسپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے3بینچ تشکیل دئیےگئےہیں،اسلام آباد، لاہوراورکراچی میں ایک ،ایک بینچ مقدمات سنےگا،اسلام آبادبینچ جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل ہوگا،یکم اور2جنوری کیلئےلاہوربینچ جسٹس مسرت ہلالی اورجسٹس شکیل احمدپرمشتمل ہوگا۔
کازلسٹ کےمطابق کراچی بینچ جسٹس عرفان سعادت ،جسٹس ملک شہزاد،جسٹس شفیع پرمشتمل ہوگا، چھٹیوں کےباعث صرف ارجنٹ نوعیت کےمقدمات کی سماعت ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت کےآئندہ ہفتےکاججزروسٹراورکازلسٹ بھی جاری کردیاگیا،وفاقی آئینی عدالت میں چھٹیوں کےباعث صرف ایک بینچ مقدمات سنےگا،جسٹس امین الدین ،جسٹس علی باقر،جسٹس ارشدحسین پرمشتمل بینچ مقدمات سنےگا۔















