سپریم کورٹ کےجسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس اطہرمن اللہ مستعفی

0
7

سپریم کورٹ کےجسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس اطہرمن اللہ نےاپنےعہدوں سےاستعفیٰ دےدیا۔
جسٹس منصورعلی شاہ نےاستعفیٰ صدرمملکت کوبھیج دیا،انہوں نے13صفحات پرمشتمل استعفیٰ لکھا۔
جسٹس منصورعلی شاہ نےاستعفیٰ میں لکھاکہ 27ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان پرحملہ ہے،27ویں آئینی ترمیم کےذریعےسپریم کورٹ پرکاری ضرب لگائی گئی،ترمیم سےانصاف عام آدمی سےدوراور کمزور طاقت کےسامنےبےبس ہوگیا،میں نےادارےکی عزت خدمت ایمانداری اوردیانت کےساتھ خدمت کی۔
جسٹس منصورعلی شاہ نےاستعفیٰ میں مزیدلکھاکہ میراضمیرصاف ہےاورمیرےدل میں کوئی پچھتاو انہیں،سپریم کورٹ کےسینئرترین جج کی حیثیت سےاستعفیٰ پیش کرتاہوں۔

Leave a reply