سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتےمقدمات کی سماعت کیلئے8بینچزتشکیل

0
19

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتےمقدمات کی سماعت کیلئے8بینچزتشکیل د ے دئیے گئے ۔
7بینچ پرنسپل سیٹ جبکہ ایک بینچ لاہوررجسٹری میں مقدمات سنےگا،بینچ ایک  چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس شاہدبلال حسن پرمشتمل ہوگا،بینچ2میں جسٹس منیب اختراورجسٹس شکیل احمدشامل ہیں،بینچ3جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس شاہدوحیدپرمشتمل ہوگا۔بینچ4میں جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
بینچ5جسٹس نعیم اختر،جسٹس شفیع صدیقی،جسٹس میاں گل حسن پرمشتمل،جبکہ بینچ 6میں جسٹس ملک شہزاداحمداورجسٹس عقیل احمدعباسی شامل ہیں،بینچ7جسٹس ہاشم کاکڑ،جسٹس صلاح الدین اورجسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل ہوگااورجسٹس عائشہ ملک،جسٹس عرفان سعادت پرمشتمل بینچ لاہوررجسٹری میں کیسزسنےگا۔

Leave a reply