ٹرمپ سےملاقات سےقبل شامی صدراحمدالشراع پراقوام متحدہ کی پابندیاں ختم

0
12

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سےملاقات سےقبل شامی صدراحمدالشراع پراقوام متحدہ کی پابندیاں ختم کردی گئیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق شامی صدرپیرکووائٹ ہاؤس میں صدرڈونلڈٹرمپ سےملاقات کریں گے،سلامتی کونسل نےشامی صدراحمدالشراع اوروزیرداخلہ انس حسن پرپابندیاں ہٹادیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق شامی صدراوروزیرداخلہ پر پابندیاں ہٹانےکیلئے قرار داد امریکانےپیش کی،رائےشماری میں14ارکان نےحمایت میں ووٹ ڈالاجبکہ چین نےووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
یادرہےکہ دونوں رہنماؤں کےاثاثےمنجمد،اسلحہ پرپابندی اورسفری پابندیاں عائدتھیں۔

Leave a reply