ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان اورآسٹریلیاآج مدمقابل ہونگے

0
6

ٹی ٹوئنٹی سیریزکےپہلےمیچ میں پاکستان اورآسٹریلیاآج مدمقابل ہوں گے۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کرکٹ کامیلہ سجنےکوتیار،چوکوں اورچھکوں کی ہوگی بہار،شائقین شاہینوں اور کینگروزکوایکشن میں دیکھےگے۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکاآغازآج سےلاہورمیں ہوگا،سیریزکاپہلامیچ مقامی وقت کےمطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔جس میں پاکستان اورآسٹریلیاکی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
دونوں ٹیموں نے سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور یہ سیریز 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لیے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔
گزشہ روز دونوں کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تھی۔
دوسری جانب میچزکےلئےلاہورپولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ 9 ایس پیز، 25 ڈی ایس پیز اور 73ایس ایچ اوز سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔
351 اپر سب آرڈینیٹس، 188 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 6 ہزار سے زائد افسران و جوان میچز کے دوران سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز بھی فرائض سر انجام دیں گے۔

Leave a reply