ٹی ٹوئنٹی سیریز:جنوبی افریقہ نےپہلےمیچ میں پاکستان کو55رنزسےشکست دیدی

0
12

ٹی ٹوئنٹی سیریزکےپہلےمیچ میں جنوبی افریقہ نےپاکستان کو55رنزسےشکست دےکر1-0کی برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلےگئےٹی ٹوئنٹی سیریزکےپہلےمیچ میں پاکستان کےکپتان سلمان علی آغانےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا،جنوبی افریقہ نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں139رنز پرڈھیرہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی اننگز:
جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لِنڈے نے36 کی اننگزکھیلی جبکہ ڈی زور زی 33 رنز فراہم کرسکےاور ریزا ہینڈرکس 60 رنزکےساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سےمحمدنوازنے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ،صائم ایوب نے 2شکارکئے، جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے24رنزکی اننگزکھیلی جبکہ مایا ناز بلے بازبابراعظم بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے،صائم ایوب 37 رنزکےساتھ نمایاں رہے،اور محمد نواز 36رنز فراہم کرسکے۔
قومی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغانے2رنزبنائے،عثمان خان 12سکوربناکرآؤٹ ہوئے ،حسن نواز3 سکور بناکروکٹ گنوابیٹھےجبکہ فہیم اشرف ایک اور شاہین آفریدی 4رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کاربن بوش نے 4 ، جارج لِنڈے نے 3 اور لیزاڈ ولیمز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہےکہ اس سےقبل پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان ٹیسٹ سیریز 1۔1میچ سےبرابرہوگئی تھی۔

Leave a reply