ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:آسٹریلیانےعمان کو9وکٹوں سےمات دیدی

0
5

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےگروپ اسٹیج کے40ویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو9وکٹوں سے مات دےدی۔
پالیکیلے میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےآخری گروپ میچ میں آسٹریلیانےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا،عمان کی ٹیم پہلےبیٹنگ کرتےہوئے 17ویں اوورمیں104رنزبناسکی،جواب میں آسٹریلیانےایک وکٹ کےنقصان پر9.4اوورمیں باآسانی ہدف حاصل کرلیا۔
عمان کی جانب سے وسیم علی 32رنزبناکرنمایاں رہےجبکہ کپتان جتندر سنگھ نے 17 رنزکی اننگزکھیلی، حماد مرزا16سکورفراہم کرسکے، کرن سوناولے 12رنزکےمہمان ثابت ہوئے۔ ونایک شکلا 9سکور بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ شکیل احمد 3رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
محمدندیم 2سکورکےمہمان ثابت ہوئے، جیتن رامنندی 1 ، عامر کلیم اور شفیق جان بغیرکوئی سکور بنائے صفرپرپویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ گلین میکسویل اور زیویئر بارٹلیٹ نے 2، 2 جبکہ نیتھن ایلس اور مارکس اسٹوائنس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مچل مارش 64رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ٹریوس ہیڈ 32 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ جبکہ جوش انگلس 12رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
عمان کی جانب سے اکلوتی وکٹ شکیل احمد نے لی۔
واضح رہےکہ دونوں ٹیمیں ایونٹ کاآخری میچ کھیل رہی تھیں،دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ سےباہرہوچکی ہیں۔

Leave a reply