ٹی20ورلڈکپ : بنگلہ دیش کے بھارت جانےسےانکار پر پاکستان کی آئی سی سی کو بڑی آفر

0
12

ٹی20ورلڈکپ کےلئے بنگلہ دیش کے بھارت جانےسےانکار پر پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آفر کردی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے بنگلہ دیش کو ٹی20ورلڈ کپ میچزپاکستان میں کھیلنےکی پیشکش کردی ۔ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش ٹیم کے میچز کی میزبانی کے لیے پاکستان بھی تیار ہے۔ سکیورٹی وجوہات پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھارت جاکرکھیلنے سے انکارکرچکا ہے۔
بنگلہ دیش کےمیچز کہاں ہوں گے، اس کا فیصلہ اب آئی سی سی نے کرنا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دو خطوط کے ذریعے واضح کرچکا ہےکہ اس کے میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں ۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میزبان بھارت اور سری لنکا ہیں، پاکستانی ٹیم کے انکار کے بعد آئی سی سی نے پہلے ہی پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے ہیں۔ بنگلہ دیش کے تین میچز کولکتہ اورایک ممبئی میں رکھا گیا ہے۔

Leave a reply