ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت نےانگلینڈکو7رنزسےشکست دیکرفائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا

0
6

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نےانگلینڈکو 7رنزسےشکست دےکرفائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
بھارتی شہرممبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا،بھارت نے پہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20اوورزمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 246 رنز بناسکی۔
بھارت کی اننگز:
بھارت کی جانب سےسنجو سیمسن جارحانہ اندازاپنایااور89رنزکی شاندار اننگز کھیلی ۔اس کے علاوہ شیوام دوبے نے43رنزبنائے، ایشان کشن 39رنزفراہم کرسکے، کپتان سوریا کمار یادیو 11رنزکےمہمان ثابت ہوئے۔ ہاردک پانڈیانے 27 رنزبنائےجبکہ تلک ورما نے 21ز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل راشد نے 2،2کھلاڑویوں کوآؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی اننگز:
انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 105رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ول جیکس نے 35 اور جوز بٹلر نے 25رنز اسکور کیے۔یوں انگلینڈکی ٹیم 254کےہدف کےجواب میں 246رنزبناسکی۔
بھارت کی طرف سے ہاردیک پانڈیا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 8 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں  نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

Leave a reply