ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ:جنوبی افریقہ کوشکست دیکرنیوزی لینڈنےفائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا

0
5

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےپہلےسیمی فائنل میں نیوزی لینڈنےساؤتھ افریقہ کو9وکٹوں سے ہراکر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت کےشہرکولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا،جوکہ انتہائی مثبت ثابت ہوا۔جنوبی افریقہ نےپہلے بیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کےنقصان پر169رنزبنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ ایڈن مارکرم 18رنزبناکرپویلین لوٹ گئے، ڈی کوک10رنزکےمہمان ثابت ہوئے۔ ڈیوالڈ بریوس34سکوربناسکے۔ ڈیوڈ ملر6رنزفراہم کرسکے، اسٹبز 29 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، مک کونکی اور رچن رویندرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈکی جانب سےفن ایلن اورٹم سائفرٹ نےجنوبی افریقہ کےبولروں کی خوب دھلائی کی،دونوں کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ہدف 13 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پوراہوگیا۔
کیوی اوپنر فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 33 گیندوں پر سنچری اسکور کی، جس میں 10 چوکے اور8 چھکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ ٹم سائفرٹ نے 58 رنز بنائے، رچن رویندرا 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف 47 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

Leave a reply