ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:ویسٹ انڈیزنےاٹلی کو42رنزسےشکست دیدی

0
5

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے37ویں گروپ میچ میں ویسٹ انڈیزنےاٹلی کو42رنزسےشکست دےدی۔
بھارتی شہرکولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں  اٹلی نےٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نےپہلےکھیلتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ہدف کےتعاقب میں اٹلی کی ٹیم 123 رنز پرڈھیرہوگئی۔
ویسٹ انڈیزکی جانب سے شائی ہوپ 75 رنز بنا کر نمایاں رہےجبکہ روسٹن چیس نے24رنزکی اننگزکھیلی ، شرفین ردر فورڈ نے  24رنز فراہم کرسکے۔ میتھیو فورڈ  16 رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے، اروومین پاول اور جیسن ہولڈر نے 9-9 رنز بنائے، جبکہ برینڈن کنگ ایک رن بنا پائے۔
اٹلی کی جانب سے بین مانیٹی 26 رنزبناکرنمایاں رہےاور جے جے سمٹس 24 رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے۔ جبکہ انتھونی موسکا نے 19 اور گرانٹ سٹیورٹ نے 12 رنز بنائے۔
آج ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں سری لنکا اور زمبابوے ڈھائی بجے مدمقابل ہوں گے، افغانستان اور کینیڈا کا میچ شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔

Leave a reply