ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:زمبابوےکادوسرااپ سیٹ،آسٹریلیاکےبعدسری لنکاکوہرادیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کادوسرااپ سیٹ،آسٹریلیا کے بعد سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے گروپ میچ میں سری لنکاٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا،جوکہ مثبت ثابت نہ ہوا،سری لنکا نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔جواب میں زمبابوے نے ہدف با آسانی آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
زمبابوے کی جانب سے برائن بیننٹ 63 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ا س کے علاوہ مارومانی 34، ریان برل 23، کپتان سکندر رضا نے 45رنز بنائے۔
یوں زمبابوے کی ٹیم نے اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کیا۔
زمبابوے نے4 میں سے 3میچز جیتے آسٹریلیا اور سری لنکا کو شکست دی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
واضح رہے کہ گروپ بی سے سری لنکا اور زمبابوے پہلے ہی سپر 8 مرحلے کیلئےکوالیفائی کرچکے ہیں۔















