ٹی20 ورلڈکپ:ویسٹ انڈیزنےانگلینڈکو30رنزسےشکست دیدی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیزنےانگلینڈکو30رنزسےشکست دےدی۔
بھارت کےشہرممبئی میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا،ویسٹ انڈیزنےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 196 رنز بنائےہداف کےتعاقب میں انگلینڈکی ساری ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز پرڈھیرہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ردفورڈ نےجارحانہ اندازاپنایااور 42 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جیسن ہولڈر 33رنزبنانےمیں کامیاب ہوئےجبکہ روسٹن چیز نے 34رنزفراہم کیےاور ہٹ مائر نے 23 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی طرف سے اوورٹن اور عادل رشید نے2،2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
انگلینڈکی جانب سےسیم کرن 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جوس بٹلر نے21سکورکےمہمان ثابت ہوئےجبکہ فل سالٹ نے 30رنزفراہم کیے، جیکب بیتھل نے 33 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈاکیش موتی نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی،روسٹن چیز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو با آسانی 30 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔















