ٹیرف میں ردوبدل کابوجھ متوسط اورکم آمدنی والےطبقےپرنہ پڑے،آئی ایم ایف

0
4

عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف) نے کہا ہےکہ ٹیرف میں ردوبدل کابوجھ متوسط اورکم آمدنی والے طبقے پر نہ پڑے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بجلی کے مجوزہ ٹیرف میں رد و بدل پر بات چیت جاری ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق بات چیت اس حوالے سے ہو رہی ہے کہ ٹیرف میں رد و بدل کا بوجھ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے پر نہ پڑے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں یہ بھی جائزہ لیا جائے گا کہ مجوزہ ٹیرف ترامیم حکومتی وعدوں سے مطابقت رکھتی ہیں یا نہیں۔
مزید برآں مذاکرات کے دوران مجوزہ ٹیرف تبدیلیوں کے مہنگائی اور معاشی استحکام پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a reply