ٹیک پاور شو:مصنوعی ذہانت میں میٹا کا گوگل اور اوپن اے آئی کو چیلنج

0
6

ٹیک پاور شو، میٹا کا گوگل اور اوپن اے آئی کو چیلنج،ٹیکنالوجی کی دنیا میں مصنوعی ذہانت کی دوڑ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی۔ اب فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا ایک بار پھر مرکزی کردار ادا کرنے کیلئے تیارہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹا دو جدید ترین اے آئی ماڈلز پر کام کر رہی ہے، جنہیں مینگواورایووکاڈو جیسے پھلوں کے نام دیے گئے ہیں۔میٹا کے یہ منصوبے ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب اوپن اے آئی اور گوگل مصنوعی ذہانت کے میدان میں سبقت لے جا رہے ہیں، اسی تناظر میں میٹا کی یہ پیشرفت محض ایک نیا پروڈکٹ نہیں ،بلکہ عالمی اے آئی مقابلے میں واپسی کی سنجیدہ کوشش سمجھی جا رہی ہے۔
میٹا کے مطابق مینگو ایک ایسا ماڈل ہوگا ،جو تصاویر اور ویڈیوز کی تخلیق میں مہارت رکھے گا، جبکہ ایووکاڈو کو میٹا کا اب تک کا سب سے زیادہ جدید لینگویج ماڈل سمجھا جا رہا ہے، جو صرف الفاظ کی پیش گوئی تک محدود نہیں، بلکہ دنیا کو سمجھنے کی صلاحیت رکھنے والے ورلڈ ماڈلز کے تصور پر مبنی ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبے کامیاب ہوئے تو 2026 مصنوعی ذہانت کی تاریخ میں ایک اہم سال ثابت ہو سکتا ہے، جہاں مقابلہ صرف ٹیکنالوجی کا نہیں ،بلکہ وژن، فہم اور تخلیقی سوچ کا ہوگا۔

Leave a reply