ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ترقی :پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کا شاندار آغاز

ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی سے پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا شاندار آغاز ہو گیا۔
پاکستان بھر میں 300 سے زائد فائیو جی سائٹس فعال ،جبکہ بڑے شہروں اور اہم مقامات پر سروس کا آغاز بھی ہو چکا ۔موبی لنک جاز کی 180 اور زونگ کی 150 فائیو جی سائٹس فعال ہوچکی ہیں اور 103 موبائل برانڈز پر 2,254 ڈیوائسز میں فائیو جی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز کو پاکستان کیلئے ایک انقلابی قدم قرار دیدیا۔ایسوسی ایشن نے فائیو جی کی کامیاب نیلامی پر وزیراعظم پاکستان، آئی ٹی وزارت، ایس آئی ایف سی اور پی ٹی اے کی کاوشوں کو بھرپور سراہا ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادکے مطابق پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم سے انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ فائیو جی نیلامی میں تین بڑی کمپنیاں اتصالات، چائنا موبائل اور ویون گروپ نے پاکستان میں 50 کروڑڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاز (ویون گروپ) نے آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں مزید 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یوں مقامی و عالمی سرمایہ کاری میں تسلسل ملکی معیشت کی بحالی اور پائیدار استحکام کا واضح ثبوت ہے۔















