
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اورپاکستان کی جانب سے ثالثی پرغوروفکرکےلئےصدرمملکت آصف علی زرداری نےاہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایوانِ صدر میں اہم بیٹھک آج ہوگی، جس کی صدارت صدر آصف علی زرداری کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور اہم وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور وزرائے اعلیٰ کی شرکت متوقع ہے، جہاں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ خلیجی ممالک پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہوگی، جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں ملک میں موجود پٹرولیم ذخائر اور ترسیل کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کا معائنہ کیا جائے گا، جبکہ ممکنہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
آج کے اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبوں کی تجاویز پرغور ہوگا، موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیورز کو سب سڈی دینے سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔















