دسویں تھل جیپ ریلی:کوالیفائنگ راؤنڈ میں فیصل سرفہرست

0
28

دسویں تھل جیپ ریلی کےریتلےٹریک پرڈرائیورزکی مہارت کاامتحان جاری، کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوگیا ،پری پیئرڈ کیٹیگری میں فیصل شادی خیل سرفہرست رہے۔
مظفر گڑھ میں دسویں تھل جیپ ریلی کامیلہ سج گیا،ریلی میں ملک کےمعروف ریسرزحصہ لےرہےہیں۔جیپ ریلی میں ملکی وغیرملکی ڈرائیورزبھرپورشرکت کررہےہیں۔ایونٹ میں ملک بھر سے سو کے قریب ڈرائیورز حصہ لیں رہے ہیں۔
تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پری پیئرڈ کیٹیگری میں فیصل شادی خیل نےمیدان مارلیا،انہوں نےایک منٹ 30 سیکنڈ میں 3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکےپہلی پوزیشن حاصل کرلی،جبکہ دوسرےنمبر پرآنے والے محمد رضا سعید نے یہ فاصلہ ایک منٹ 32 سیکنڈ میں طےکیا۔
تھل جیپ ریلی میں خواتین بھی حصہ لےرہی ہیں، سلمیٰ خان نے ایک منٹ 57 سیکنڈ میں ٹریک کاسفر مکمل کیا، سٹاک کیٹیگری میں حسن علی مگسی پہلے نمبر پر رہے۔

Leave a reply