ملک کی سالمیت پرحملہ کرنیوالے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کوخاک میں ملا دینگے، وزیراعظم

0
31

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ملک کی سالمیت پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کوخاک میں ملا دیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاپشاورمیں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہناتھاکہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجےمیں بڑے نقصان سے بچ گئے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ملک کی سالمیت پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کوخاک میں ملا دیں گے۔واقعے کے ذمہ داران کی جلد ازجلد شناخت کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےپشاورحملےکےزخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد ازجلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
واضح رہےکہ آج صبح پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرپرملک دشمن عناصر کے حملے میں ایف سی کے 3جوان شہیدہوگئےجوابی کارروائی میں خودکش حملہ آورسمیت 3دہشت گردجہنم واصل کردئیےگئے۔

Leave a reply