بہار کی آمد:خشک سردی کے رخصت ہونے کا وقت آگیا

0
4

بہار کی آمد، سردی کے رخصت ہونے کا وقت آگیا۔سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دیے۔ملک بھر میں جاری خشک سردی کی شدت میں کمی آ گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا،تاہم پہاڑوں پر برفباری اور بالائی علاقہ جات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےاکثرعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں تیزہوائیں چلنےکی توقع ہے،جبکہ  بلوچستان میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،کوئٹہ ،چمن ،پشین اورمسلم باغ میں بارش کاامکان ہے۔ژوب،زیارت ،بارکھان ،سبی اورقلات میں بارش متوقع ہے،کیچ،پنجگور،خاران،خضداراورگوادرمیں بھی بارش کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخوامیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے، مری،گلیات اورگردونواح میں موسم سرداورخشک ر ہنےکی توقع ہے،اُدھرسندھ کےساحلی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکاامکان ہے،جبکہ وزیرستان ،لکی ،مروت،پارہ چنار،کرک اوربنوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

Leave a reply