سردی کی دستک :بادلوں کی گرج چمک ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
8

بادلوں کی گرج چمک اورسردی کی دستک،ملک بھر میں بارشیں کب اورکہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے نوید سنادی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم بدستور خشک رہے گا، تاہم ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات میں آج رات گرج چمک کیساتھ کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک اورسرد رہےگا،جبکہ پنجاب اورخیبرپختونخوامیں موسم خشک رہنےکی توقع ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک اورسردرہےگا، چترال، سوات،کوہستان،مانسہرہ پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا،کشمیرمیں موسم خشک اورسردرہنےکی توقع ہے،دوسری جانب گلگت بلتستان میں چندمقامات پرہلکی بارش ہوگی۔

Leave a reply