کڑاکے کی سردی ، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

0
4

کڑاکے کی سردی اور بھیگا بھیگا سا دسمبر،محکمہ موسمیات نےملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات میں برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہوائیں چلنے کے باعث آئندہ چند روز کے دوران کراچی سے کشمیر تک سردی کی شدت میں  مزید اضافہ ہو گا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سردی کی شدت برقرار ہے اور آنے والے دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جس سے سردی میں اضافہ ہوگا، میدانی علاقوں میں بھی سردی اور دھند بڑھ سکتی ہے، جبکہ پنجاب اور سندھ میں معمول سے کم سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے ،مری،گلیات اورگردونواح میں موسم سردرہےگا،جبکہ لاہور،گوجرانوالہ ،گجرات،سیالکوٹ اورنارووال میں دھندمتوقع ہے،شیخوپورہ، کوٹ ادو،بہاولنگر،اوکاڑہ،قصوراورخانیوال میں بھی دھند کاامکان ہے،اُدھر سکھر،روہڑی،شکارپور،کشمور،بینظیرآباداورموہنجوداڑومیں دھندکی توقع ہے۔
بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسردرہنےکاامکان ہے،بلوچستان کےشمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنےکا امکان ہے،آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply